نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 18 مئ 2018
چھٹیوں کے ماہ کی جمع کرائی گئی فیسیں آئندہ ماہ کی فیسوں کی مدد میں جمع کی جائیں، عدالت :  فوٹو : فائل

چھٹیوں کے ماہ کی جمع کرائی گئی فیسیں آئندہ ماہ کی فیسوں کی مدد میں جمع کی جائیں، عدالت : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی جانب سے راشد حنیف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے استفسار کیا کہ فیسوں سے متعلق پیرا کیا کررہی ہے؟ راشد حنیف کا کہنا تھا کہ سندھ، لاہور اور پشاور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی فیسوں سے متعلق حکم امتناع جاری کیا ہوا ہے جب کہ سنگل رکنی بنچ نے پیرا کے اختیارات ختم کر دیئے تھے، اپیل زیر سماعت ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ جن والدین نے بچوں کی موسم گرما کی فیس جمع کرا دی ان کی فیس تعطیلات کے بعد آئندہ مہینوں کی فیس کی مد میں جمع کی جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔