ورلڈ چیلنجر کپ والی بال پاکستان نے چائنیز تائپے کو 30 سے ہرا دیا

پاکستان نے پہلا سیٹ 25-22 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں 26-24 سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے سیٹ میں25-19 سے فتح سمیٹی۔


Sports Reporter May 19, 2018
پاکستان نے پہلا سیٹ 25-22 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں 26-24 سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے سیٹ میں25-19 سے فتح سمیٹی۔ فوٹو: فائل

ورلڈ چیلنجر کپ والی بال کوالیفیکیشن کانٹی نینٹل ٹورنامنٹ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو3-0 سے ہرادیا۔

الماتے میں جاری ایونٹ کے ایک میچ میں پاکستان نے پہلا سیٹ 25-22 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں 26-24 سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے سیٹ میں25-19 سے فتح سمیٹی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایشین چیمپئن شپ میں چائنیز تائپے نے پاکستان کو شکست دی تھی اور قومی ٹیم ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔ پاکستان ٹیم کا اگلا میچ ہفتے کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے قازقستان سے ہوگا۔

ایونٹ میں فتح کی صورت میں پاکستان کو مزید ایک اورکوالیفیکیشن ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہوگی جس میں شمالی امریکہ سے 4 یا 5 ٹیمیں شریک ہوں گی، حتمی فیصلہ ان مقابلوں کے نتائج کے بعد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں