- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3سال کا نیا پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
موٹروے نہیں قوم بنانا اصل کامیابی ہے،عمران خان
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موٹروے بنانا کونسا مشکل کام ہے اصل کامیابی تو قوم بنانا ہے ہم پسماندہ طبقے کو اوپر لاکر پاکستان کو فلاحی مملکت بنائیں گے۔
نوازشریف جہاں جاتے ہیں وہاں موٹر وے بنانے کا اعلان کردیتے ہیں، چیرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ممکنہ حکومت کے پہلے 100 دن کا ایجنڈہ پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف جہاں جاتے ہیں وہاں موٹر وے بنانے کا اعلان کردیتے ہیں، کبھی نیلسن منڈیلا نے ایسی بات نہیں کی تھی لیکن نوازشریف موٹروے بنانے کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں حالانکہ موٹروے تو کسی کو بھی پیسے دے کر بنوائی جاسکتی ہےاس لیے موٹر وے نہیں قوم بنانا مشکل کام ہے، نواز شریف کے کیوں نکالا کا مطلب یہ ہے کہ تمھاری ہمت کیسے ہوئی مجھے نکالنے کی۔
ہم سرکاری اداروں میں میرٹ لے کرآئیں گے، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو ازسرنو پالیسیاں ترتیب دے کر بیوروکریسی کو غیر سیاسی کریں گے ہماری ساری پالیسیاں صرف ایک چھوٹے سے طبقے کیلئے ہیں کیونکہ پسماندہ طبقے کو اوپر لاکر پاکستان کو فلاحی مملکت بنائیں گے ہم سرکاری اداروں میں میرٹ لے کرآئیں گے، سزا اور جزا کا نظام لائیں گے۔
سمندر پار پاکستانی ہماراسب سے بڑا سرمایہ ہیں، چیئرمین تحریک انصاف
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے سی پیک ایک بہترین موقع ضرور ہے تاہم سی پیک سے بھی زیادہ اوور سیز پاکستانی مدد گار ثابت ہوں گے، سمندر پار پاکستانی ہماراسب سے بڑا سرمایہ ہیں جنہیں گوررننس بہتر بناکر ملک میں سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کیا جاسکتا ہے۔
پنجاب حکومت نے درخت کاٹ کاٹ کر بڑے جنگلوں کو چھوٹا کردیا، عمران خان
پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو شرم آنی چاہیئے جو کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں درخت نہیں لگے،تنقید کرنے والے بذات خود ان جگہوں کا دورہ کریں جہاں ہم نے درخت لگائے جب کہ پنجاب حکومت نے درخت کاٹ کاٹ کر بڑے بڑے جنگلوں کو چھوٹا کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔