پیپلزپارٹی نے نگراں وزیر اعظم کے لیے دو نام پیش کردیئے

ویب ڈیسک  اتوار 20 مئ 2018
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کو مزید ناموں کے لیے منگل تک کا وقت دے دیا (فوٹو: فائل)

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کو مزید ناموں کے لیے منگل تک کا وقت دے دیا (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے نگراں وزیر اعظم کے لیے دو نام پیش کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دو نام پیش کیے گئے ہیں جن میں سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اور سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔

Zaka-ashraf-ex-chairman-pcb

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کو حتمی نام چننے کا مزید وقت دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مزید ناموں پر بھی غور کرلیں اور منگل کو حتمی ناموں سے آگاہ کردیں۔

jalil abbas jilni

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔