خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ پر خاموشی آج ٹوٹ جائے گی، شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک  منگل 22 مئ 2018
وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک نے نگران حکومت سے متعلق مشاورت کیلئے اجلاس طلب کر لیا ہے، شوکت یوسفزئی : فوٹو : فائل

وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک نے نگران حکومت سے متعلق مشاورت کیلئے اجلاس طلب کر لیا ہے، شوکت یوسفزئی : فوٹو : فائل

پشاور: وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر خاموشی آج ٹوٹ جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔ حکومت و اپویشن دونوں کی جانب سے ابھی تک نگراں وزیراعلیٰ کے لئے نام بھی پیش نہیں کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم کیلیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں ڈیڈلاک برقرار

ترجمان وزیرِاعلیٰ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے نگران حکومت سے متعلق مشاورت کیلئے اجلاس طلب کر لیا ہے جب کہ اپوزیشن لیڈر بھی پرویز خٹک سے ملاقات کریں گے، نگراں حکومت کی حوالے سے خاموشی آج ٹوٹ جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔