مکہ مکرمہ کی تمام مساجد میں غیر ملکی مؤذن اور امام کی تقرری پر پابندی عائد

نئےحکم میں کوئی رعایت نہیں کی جائےگی اورقانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کو سخت سےسخت سزا دی جائےگی، شیخ عبداللہ الناصر


ویب ڈیسک April 24, 2013
غیر ملکی مؤذن اور امام کی تقرری پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد کے لئے مقامی اتظامیہ مکہ مکرمہ کی تمام مساجد کی مانیٹرنگ کرے گی، فوٹو اے ایف پی

لاہور:

سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ کی تمام مساجد میں غیر ملکی مؤذن اور امام کی تقرری پر پابندی عائد کر دی ہے۔


سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور کے سربراہ شیخ عبداللہ الناصر کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کی تمام تر مساجدوں میں صرف سعودی شہری ہی امام اور مؤذن ہوں گے، اس نئے حکم میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی جب کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی اور سعودی انتظامیہ اس سلسے میں مکہ مکرمہ کی تمام مساجد کی مسلسل مانیٹرنگ کرے گی۔


عبداللہ الناصر مکہ المکرمہ کی مساجد کے اماموں، خطبا، موذن اور مبلغین سے ملاقات کے دوران اپیل کی کہ وہ جب بھی مسجد کے منبر سے خطاب کریں یا نمازیوں کو کوئی مشورہ دیں تو حضور اکرم ﷺ کے اصولوں کی پیروی کریں تاکہ مسلمانوں کو آپس کی نفرتوں یا مسائل کا سبب بننے والی الجھنوں سے بچایا جا سکے۔


واضح رہے کہ سعودی حکموت کی جانب سے غیر سعودی آئمہ اور مؤ ذن پر پابندی اذان اور خطبوں میں ہونے والی غلطیوں سے بچنے کے لئے عائد کی گئی ہے۔