ای اوبی آئی پنشنرز کو کٹوتی کے بغیر اے ٹی ایم سے پنشن نکلوانے کی سہولت دینے کا حکم

پنشنرزکو اے ٹی ایم سے بغیرکٹوتی 5250 روپے پنشن نکلوانے کی سہولت دی جائے، جسٹس شیخ عظمت سعید


Numainda Express June 01, 2018
پنشنرزکو اے ٹی ایم سے بغیرکٹوتی 5250 روپے پنشن نکلوانے کی سہولت دی جائے، جسٹس شیخ عظمت سعید۔ فوٹو: فائل

ای او بی آئی پنشنرز کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کٹوتی کے بغیر اے ٹی ایم مشین سے پنشن نکلوانے کی سہولت دینے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شیخ عظمت سعیدکی سر براہی میں فل بینچ نے آئندہ سماعت پر سربراہ ای او بی آئی اور نجی بنک کے چیف ایگزیکٹو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ای او بی آئی کی طرف سے نجی بنک میں رکھی گئی رقم اور اس پرمنافع کی آمدن کی تفصیلات پیش کی جائیں۔

جسٹس شیخ عظمت سعیدکا کہنا تھا کہ ای او بی آئی انتظامیہ پر سوا ارب روپے خرچ کرتا ہے، پنشنرزکو اے ٹی ایم سے بغیرکٹوتی 5250 روپے پنشن نکلوانے کی سہولت دی جائے، حکام اس غلط فہمی میں نہ رہیںکہ پنشنرزکا کوئی وارث نہیں، حکام کو یہ غلط فہمی بڑی مہنگی پڑے گی۔

جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ بجٹ میں پنشن کے اضافہ کا سناتھا بتایاجائے کس کی پنشن میں اضافہ ہوا؟میرے پاس ای او بی آئی کے غریب پنشنرزکا کیس ہے،فاضل جج نے ہدایت کی کہ ای او بی آئی کی طرف سے خریدی گئی جائیدادوں کے مسئلہ کا فریقین ملکر قابل عمل حل نکالیں ،اگرقابل عمل حل نہ نکلا تو معاملہ نیب کو بھیج دیں گے۔

ای او بی آئی کے وکیل نے کہا کہ جائیدادوں کے معاملہ کا حل نکالنے کیلئے وقت دیا جائے۔ عدالت نے سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

مقبول خبریں