ریحام خان کی کتاب برطانیہ سے شائع ہوئی توہتک عزت کا دعویٰ کروں گی، جمائما

ویب ڈیسک  بدھ 6 جون 2018
 یقین ہے ایسی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوسکتی، جمائما گولڈ اسمتھ -فوٹو: فائل

یقین ہے ایسی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوسکتی، جمائما گولڈ اسمتھ -فوٹو: فائل

لندن: عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کہنا ہے کہ اگر ریحام خان کی کتاب برطانیہ سے شائع ہوئی توہتک عزت  کا دعویٰ کروں گی۔

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان کی متنازعہ کتاب کے معاملے پر ان کی پہلی اہلیہ جمائما عمران خان کے دفاع کے لیے سامنے آگئیں، جمائما نے ریحام خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے اگر ریحام خان کی کتاب برطانیہ سے شائع ہوئی توہتک عزت  کا دعویٰ کروں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جمائما نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں اور یقین ہے ایسی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوسکتی تاہم کتاب اگر برطانیہ میں شائع ہوئی تو اپنے 16 سال کے بیٹے کے توسط سے ہرجانہ کا دعویٰ دائرکروں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔