مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش پر روینا کا دلچسپ جواب

ویب ڈیسک  جمعـء 8 جون 2018
روینا سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ فوٹو: فائل

روینا سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: ماضی کی صف اول ادکارہ روینا ٹنڈن نے مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش پر دلچسپ جواب دے دیا۔

90 کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ روینا ٹنڈن نے انڈسٹری کو دل والے، موہرا، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، زدی، اور بڑے میاں چھوٹے میاں سمیت کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں، اسی وجہ سے ان کے مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں، اس کے علاوہ وہ اکثر سماجی معاملات اور مسائل پر بھی بات کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ خبروں میں رہتی ہیں۔

معروف اداکارہ روينا ٹنڈن نے گزشہ روز ہی سماجی معاملے سے متعلق کسانوں کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کسانوں سے ہمدری کا اظہار کیا بس پھر کیا تھا ان کے ایک مداح کو ان کا غریب کسانوں کے ساتھ یہ رویہ بہت پسند آیا اور فوراً سے اداکارہ کو ٹوئٹر پر ہی شادی کی پیشکش کردی۔

روينا ٹنڈن  نے مداح کی ٹوئٹ کا دلچسپ جواب دیتا ہوئے کہا کہ ’’میں معذرت چاہتی ہوں آپ نے شادی کی پیشکش کرنے میں بہت دیر کردی اور اسے 13 سال بیت چکے ہیں‘‘۔

واضح رہے ماضی کی صف اول ادکارہ روینا ٹنڈن اور اکشے کمار قریبی دوست تھے تاہم اداکارہ نے اکشے کے بجائے فلم ڈسٹری بیوٹر انل ٹھادانی سے شادی کی جو اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے چکے تھے، روینا اور انل کے دو بچے بھی ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے 2 بچیوں کو بھی گود لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔