چوتھی بار والد بننے کے سوال پر شاہ رخ خان کا دلچسپ جواب

ابرام کے کپڑے صرف اس لیے سنبھال کررکھے ہیں کہ یہ کپڑے کام آجائیں، شاہ رخ خان


ویب ڈیسک June 08, 2018
شاہ رخ خان کے تین بچے آریان، سہانا اور ابرام خان ہیں فوٹو:فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مداح کی جانب سے چوتھے بچے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دلچسپ جواب دے کر سب کو حیران کردیا۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر مداحوں سے سوال وجواب کے دوران کئی مزیدار سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے۔ ٹوئٹر پر کنگ خان کے مداح نے ان سے چوتھے بچے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ شاہ رخ خان چوتھے بچے کے والد بننے والے ہیں۔

https://twitter.com/RazJabra/status/1004419008068837376

مداح کے اس تبصرے پرشاہ رخ خان نےجواب دیا کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے کپڑے صرف اس لیے سنبھال کررکھے ہیں کہ آپ کا خواب سچ ہوجائے اور یہ کپڑے کام آجائیں۔



شاہ رخ خان کے جواب سے صاف ظاہر ہے کہ وہ چوتھی بار والد بننا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے گھر بہت جلد ایک اور ننھے مہمان کی آمد ہوجائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:شاہ رخ خان عید کی نماز کہاں پڑھیں گے؟

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے تین بچے آریان، سہانا اور ابرام خان ہیں، شاہ رخ خان اپنے تیسرے اورسب سے چھوٹے بیٹے ابرام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں یہاں تک ابرام فلم کے سیٹ اور بیرون ملک دوروں پر بھی اپنے والد کے ہمراہ ہوتا ہے۔