قومی ادارے جمہوریت کیلیے کرداراداکر رہے ہیںمشاہد حسین

قانون سازی میں سینیٹ کااہم کردارہوتا ہے، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے وفد سے ملاقات


Numainda Express April 27, 2013
قانون سازی میں سینیٹ کااہم کردارہوتا ہے، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے وفد سے ملاقات فوٹو: فائل

KARACHI: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک کے قومی ادارے جمہوریت کے فروغ کیلیے اپنا کرداراداکررہے ہیں۔

جمعے کوکوئٹہ کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے75 رکنی وفد جس کی سربراہی کرنل ثاقب علی کررہے تھے سے ملاقات میں مشاہد حسین نے سینیٹ کے امور سے متعلق بریفنگ دی اورقانون سازی کے بارے میں وفدکوآگاہ کیا۔



انھوں نے کہاکہ قانون سازی میں سینیٹ کااہم کردارہوتا ہے اس کی ایک کمیٹی ہے اور دفاعی کمیٹی کی اپنی مکمل ویب سائٹ ہے یہ کمیٹی ریگولر رپورٹ تیارکرتی ہے اورعوامی اورملٹری مسائل کے بارے میں اجلاس بھی منعقدکرتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہماری فوج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بہت قربیانیاں دی ہیں، انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے کنٹرول سے متعلق قانون سازی کی رفتار سست ہے۔