کراچی میں رینجرزکی کارروائی، بھارتی گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  بدھ 13 جون 2018
 گٹکے کی مقدار تقریبا 5 ہزارکلوگرام ہے جس کی قیمت 60 سے 65 لاکھ روپے ہے، ترجمان رینجرز

 گٹکے کی مقدار تقریبا 5 ہزارکلوگرام ہے جس کی قیمت 60 سے 65 لاکھ روپے ہے، ترجمان رینجرز

 کراچی: رینجرزنے لیاری ماڑی پورروڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں بھارتی گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے لیاری ماڑی پورروڈ کے قریب رینجرزکی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں بھاری مقدارمیں بھارتی گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ قبضے میں لیا جانے والا گٹکا کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

ترجمان رینجرزکے مطابق بھارتی گٹکا افغانستان سے براستہ بلوچستان بس کے ذریعے کراچی لایا جارہا تھا،  قبضے میں لیے جانے والے گٹکے کی مقدار تقریبا 5 ہزارکلوگرام ہے جس کی قیمت 60 سے 65 لاکھ روپے ہے۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔