ڈاکٹر عزیز الدین شامزئی 30برس سے کلینک چلا رہے تھے

دہشتگردی کے واقعے میں جاںبحق 10سالہ نواسہ محسن 4بہن بھائیوں میں سب سے بڑاتھا.


Staff Reporter April 28, 2013
ڈاکٹر عزیز الدین شامزئی / نواسہ محسن شامزئی ۔ فوٹو : ساجد رؤف / ایکسپریس

مومن آباد میں بم دھماکے میں جاں بحق ڈاکٹر عزیز الدین شامزئی گزشتہ 30برس سے اپنا کلینک چلا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کو مومن آباد کی قائد عوام کالونی میں کیے جانیوالے بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے 60 سالہ ڈاکٹر عزیز الدین شامزئی گزشتہ 30برس سے قائد عوام کالونی میں اپنا کلینک چلا رہے تھے جبکہ ڈاکٹر عزیز الدین شامزئی اسکول ٹیچر بھی رہ چکے ہیں اور تقریباً 8سال قبل اسکول ٹیچر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔



مقتول ڈاکٹر عزیز الدین شامزئی کے پسماندگان میں 5 بچوں اور بیوہ شامل ہیں ، ذرائع کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر عزیز الدین خدا ترس انسان تھے اور کسی کی بھی مدد کرنے سے گریز نہیں کیا کرتے تھے ، جبکہ دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے ڈاکٹر عزیز الدین شامزئی کے نواسے 10سالہ محسن ولد مفتی احسن 4بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا اور گھر کے قریب واقع بیضاد ایلیمنٹری اسکول میں پانچویں کلاس کا طالب علم ہے جبکہ مقتول محسن دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کررہا تھا ۔

مقبول خبریں