مومن آباد میں بم دھماکے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار رہی

دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے، ورثا کا مطالبہ.


Staff Reporter April 28, 2013
مومن آباد میں دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثا سے مکین تعزیت کیلیے جمع ہیں، تباہ عمارت نظر آرہی ہے ۔ فوٹو : محمد ثاقب / ایکسپریس

مومن آباد میں بم دھماکے کے دوسرے روز بھی علاقے کی فضا سوگوار رہی جبکہ جنازے اٹھائے جانے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کو مومن آباد تھانے کی حدود میں قائد عوام کالونی میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ سے قبل کیے جانیوالے خوفناک بم دھماکے کے دوسرے روز متاثرہ علاقہ مکمل طور پر سوگ میں بند رہا اور علاقہ کی فضا سوگوار رہی جبکہ علاقہ مکینوں نے اپنے روز گار پر جانے سے بھی گریز کیا ، متاثرہ علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی۔



بم دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے جنازوں کے موقع پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگ اپنے پیاروں کے جنازوں سے لپٹ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے اور انھیں یاد کرتے ہوئے شدت غم سے نڈھال ہو گئے اس موقع انتہائی رقت آمیز مناظر بھی دکھائی دیے، دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے کیلیے قائد عوام کالونی سے ملحقہ علاقوں سے بھی بڑی تعداد لوگ آئے ہوئے تھے جبکہ مومن آباد بم دھماکے کے جائے وقوعہ کو قناعتیں لگا کر بند کردیا گیا ہے تاہم اس کے

مقبول خبریں