- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
بالی ووڈ اداکار ارمان کوہلی گرل فرینڈ پر تشدد کے الزام میں گرفتار
ممبئی: بگ باس کے ذریعے منفی شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے غیر معروف اداکار ارمان کوہلی کو اپنی گرل فرینڈ نیرو رندھاواپر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارمان کوہلی کوممبئی پولیس نے گزشتہ روزممبئی کے نزدیک واقع ہل اسٹیشن لوناولہ سے گرفتار کیا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ہفتے قبل اپنی گرل فرینڈ نیرو رندھاواکو شدید تشدد کا نشانہ بنایاتھا جس کے باعث ان کے چہرے پر کافی گہرے زخم آئے تھے جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارمان نے اپنی گرل فرینڈ کو مبینہ طور پر اپنے فارم ہاؤس میں تشدد کا نشانہ بنایاتھااور اس کے بعد سے وہ فرارتھے تاہم انہوں نے گزشتہ روز نیا سم کارڈ لے کر اپنے گھر والوں اور وکیل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
پولیس میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق ارمان کوہلی اور ان کی گرل فرینڈ کے درمیان 3 جون کو مالی معاملات پر بحث ہوئی تھی، کہ ارمان نے اچانک غصے میں نیرو کو سیڑھیوں پر دھکا دیااور اس پر تشدد کیاجس کے باعث نیرو کے سر اور چہرے پر شدید زخم آئے بعد ازاں نیرو رندھاواکوممبئی کے کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں داخل کیاگیا۔
اس واقعے کے بعد ارمان کوہلی ممبئی کے نزدیک واقع اپنے دوست کے گھر پر روپوش ہوگئے تھے تاہم پولیس ان کی تلاش میں تھی ارمان نے جیسے ہی نیا سم کارڈ خرید کو اپنے گھروالوں سے رابطہ کیا پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اس کے علاوہ ایک مقامی رہائشی نے بھی پولیس کو ارمان کوہلی کی روپوشی کی اطلاع دی تھی۔ پولیس نے حراست میں لینے کے بعد ارمان کوہلی سے دو گھنٹے سانتا کروز پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی بعدازاں انہیں ممبئی پولیس اسٹیشن بھیج دیاگیا جہاں مزید تفتیش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ ارمان کوہلی کا شمار بالی ووڈ کے ناکام اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے 2002 میں فلم’جانی دشمن‘میں کام کیا تھا اس کے علاوہ وہ فلم ’ایل او سی‘،’کارگل‘ اور پریم رتن دھن پایو‘میں بھی مختصر کردار اداکرچکے ہیں تاہم شائقین کو متوجہ کرنے میں ناکام رہے۔ اس کے علاوہ وہ 2013 میں ’بگ باس‘میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔