پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمٰن خان نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ماضی میں کئی ساتھی اداکاراؤں پر کرش رہا ہے، تاہم انہوں نے کبھی اپنے جذبات کا اظہار نہیں کیا۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران علی رحمٰن خان نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ شو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا کبھی کسی ساتھی اداکارہ کے لیے دل میں خاص جذبات پیدا ہوئے لیکن انہوں نے اس کا اظہار نہ کیا ہو، تو اداکار نے مسکراتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایسا کئی مرتبہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے ہنسی مذاق کے انداز میں کہا کہ اگرچہ کئی ساتھی اداکاراؤں پر انہیں کرش رہا، لیکن وہ آج بھی یہ نہیں بتائیں گے کہ وہ کون کون تھیں۔
علی رحمٰن خان کے مطابق شوبز انڈسٹری میں ایک ساتھ طویل وقت گزارنے کی وجہ سے ساتھی فنکاروں کے درمیان پسندیدگی پیدا ہونا ایک فطری بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیٹ پر مسلسل ساتھ کام کرنے سے ایک خاص تعلق بن جاتا ہے، جس کے باعث ایسے جذبات پیدا ہو سکتے ہیں۔
اداکار نے مزید بتایا کہ انہوں نے کبھی اپنی کسی ساتھی اداکارہ کو اپنے دل کی بات نہیں بتائی، جبکہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ آج تک کسی ساتھی اداکارہ نے بھی ان سے اپنے ایسے جذبات کا اظہار نہیں کیا۔
علی رحمٰن خان کا یہ ہلکا پھلکا مگر دلچسپ بیان مداحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے اس اعتراف پر خوب تبصرے کیے جا رہے ہیں۔