- حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
- نقل مافیا اور آپریشن راہ راست
- یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس
- پی ایس ایل سے آئی پی ایل کا ٹکراؤ؛ فرنچائزز نے مخالفت کردی
- حماس سے جھڑپوں، حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوجی سمیت 2 ہلاک، 5 زخمی
- پی ایس ایل کا مذاق؛ بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی
- فلسطین کے حامی مظاہرین کا برطانیہ میں اسرائیلی ڈرون ساز فیکٹری کے باہر احتجاج
- تحریک انصاف کا 9 مئی مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کرنے کا فیصلہ
- اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا
- سیکورٹی خدشات؛ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور
- بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیا
- کراچی میں نوجوان نے ڈاکو کو ماردیا، فائرنگ کے تبادلے میں خود بھی جاں بحق
- ایک اوور میں 25 رنز؛ بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ
- 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید
- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
کرینہ کپور بیٹے سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں
ممبئی: بالی ووڈ معروف ادکارہ کرینہ کپور خان بیٹے تیمور کی پرورش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھڑک اُٹھیں۔
نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کیلئے ایک اعلیٰ مثال سمجھی جاتی ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیرکے عروج پر نہ صرف شادی کی بلکہ بطور ماں بھی انہوں نے انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں کے لیے بہترین مثال قائم کی جب کہ اب نہ صرف کرینہ بلکہ ان کے بیٹے تیمور علی خان بھی اپنے منفرد انداز کے پیش نظر اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن تیمور کی دیکھ بھال خود نہ کرنے پر کرینہ کپور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا بیٹے سے متعلق سوال پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ “بیٹے کے ساتھ ہر گزرتا وقت صرف میرا ہے اور اس حوالے سے مجھے نہ سوشل میڈیا صارفین کو جواب دینے کی ضرورت ہے اور نہ ہی اپنے مداحوں کو کچھ بتانے کی ضرورت ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کرینہ کپور کی ماں بننے کے بعد شوبز کی دنیا میں واپسی
کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ’اگر میں تیمور کے ساتھ اپنی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتی یا ایئرپورٹ جاتے وقت اسے گود میں نہیں لیتی تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ میں مصروفیت کے باعث تیمور کو وقت نہیں دیتی یا اسے توجہ نہیں دیتی جب کہ مجھے سب کے سامنے یہ ڈھنڈورا پیٹ کر بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ میرا تیمور کے ساتھ کیسا رشتہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔