سونے کی قیمتوں میں کمی

بزنس رپورٹر  جمعرات 14 جون 2018
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر58 ہزار 900 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر50 ہزار 497روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر58 ہزار 900 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر50 ہزار 497روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکی کمی سے 1295 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکی کمی سے 1295 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور86 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر58 ہزار 900 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر50 ہزار 497روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے790روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 677.29روپے پرمستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔