بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جون 2018
نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی لوگوں نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی لوگوں نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع باندی پورہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسزنے ایک بار پھر اشتعال انگیزی اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے آپریشن کے نام پر2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

باندی پورہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن گزشتہ 6 روزسے جاری ہے۔ نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہرنکل آئی اوربھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

واضح رہے کہ 2016 میں حریت پسند نوجوان برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں جدو جہد آزادی کی نئی لہر بیدار ہوئی ہے جسے کچلنے کے لیے بھارتی فوج نے بربریت کا ہولناک سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔