عید کی چھٹیوں میں بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی

ریٹرننگ افسر اگر عید کی چھٹیوں کے دوران جانچ پڑتال کرنا چاہے تو کر سکتا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک June 16, 2018
ریٹرننگ افسر اگر عید کی چھٹیوں کے دوران اسکروٹنی کرنا چاہے تو کر سکتا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن۔ فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو عید کی چھٹیوں میں بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اجازت دے دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران کو عید کی چھٹیوں میں بھی کاغذات نامزدگی کی اجازت دے دی گئی ہے، ریٹرننگ افسر اگر عید کی چھٹیوں کے دوران اسکروٹنی کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق اگر عید کی چھٹیوں کے دوران نوٹسز جاری کیے ہیں تو کاغذات نامزدگی ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں