زمبابوین بورڈ کا کرکٹرز کو واجبات 25جولائی تک ادا کرنے کا وعدہ

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 15 جون 2018
کھلاڑیوں کو صرف ایک ماہ کی تنخواہ ادا کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

کھلاڑیوں کو صرف ایک ماہ کی تنخواہ ادا کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ہرارے: زمبابوے نے کرکٹرز کو واجبات 25جولائی تک ادا کرنے کا وعدہ کرلیا ہے۔

زمبابوین کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ کو بورڈ کو ڈیڈلائن دی تھی کہ ان کے تمام واجبات 25 جون تک ادا کیے جائیں، ورنہ وہ ہرارے اور بولاوایو میں شیڈول ٹرائنگولر سیریز کا بائیکاٹ کردیں گے، بعد ازاں یہ اطلاعات بھی موصول ہوئیں کہ کھلاڑیوں کو صرف ایک ماہ کی تنخواہ ادا کردی گئی ہے۔

اب زمبابوین کرکٹ بورڈ کی جانب سے پلیئرز کو لکھے گئے ایک خط میں وعدہ کیا گیاکہ انھیں سری لنکن ٹور سمیت مکمل واجبات 25جولائی تک ادا کردیے جائیں گے۔

واضح رہے زمبابوے میں ہونے والی ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان اور آسٹریلیا کو بھی شرکت کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔