اکشے کمار کی فلم ’گولڈ ‘کا ٹیزر جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 15 جون 2018
فلم’گولڈ‘ 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فوٹو: فائل

فلم’گولڈ‘ 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی برطانوی سامراج پر مبنی فلم ’گولڈ‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں جہاں نئے چہروں کو خوب پزیرائی دی جارہی ہے وہی کچھ پُرانے چہرے ایسے بھی ہیں جن کی اداکاری کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بولتا ہے اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کا شمار بھی انہیں لوگوں میں ہوتا ہے جوکہ ٹوائلٹ اور پیڈمین جیسی سماجی مسائل پر مبنی کہانی کے ساتھ فلموں میں نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر برطانوی سامراج پر مبنی فلم ’گولڈ‘ کے ساتھ آرہے ہیں جس کا دھماکے دار ٹیزر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار  کی فلم ’گولڈ‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا جس کی کہانی برصغیر پر تسلط برطانوی حکومت کے ترانے پر مبنی ہے۔

فلم کے جاری کردہ 54 سیکنڈ کے ٹیزر میں برطانوی ترانہ شروع ہونے کے بعد بتایا گیا کہ اس ترانے کو سن کر آپ کو کیا لگتا ہے،200 سال تک ہم برطانوی قومی ترانے کے لئے کھڑے ہوتے رہے ہیں جب کہ ایک آکیلے آدمی کے خواب نے انگریزوں کو ہمارے قومی ترانے کے لئے کھڑا نہیں کردیا۔

واضح رہے کہ ریما کگتی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گولڈ‘ کی کہانی جاوید اختر نے تحریر کی ہے اور فلم میں اکشے کمار کے مد مقابل مونی رؤے مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ فلم 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔