- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
آئی بی ایم نے 128 جی بی ریم والا لیپ ٹاپ پیش کردیا
سلیکان ویلی: مشہورِ زمانہ کمپنی آئی بی ایم نے 128 گیگا بائٹ ریم اور 6 ٹیرابائٹ ہارڈ ڈسک والا لیپ ٹاپ متعارف کرادیا جو بطورِ خاص تھری ڈی تصاویر اور موویز کےلیے استعمال کیا جاسکے گا۔ اپنی 15.6 انچ اسکرین، 4 کے ڈسپلے اور آٹھویں نسل کے انٹیل ہیگزاکور پروسیسر کے ساتھ یہ این ویڈیا کواڈرو پی 3200 گرافکس کارڈ سے بھی لیس ہے۔
آئی بی ایم کی لینوو سیریز میں ’’تھنک پیڈ P52‘‘ کے نام سے پیش ہونے والا یہ لیپ ٹاپ اپنی دیگر خصوصیات کے ہمراہ جدید دور کی طاقتور گرافکس اور اینی میشن کےلیے موزوں ترین ہوگا۔ اپنے تازہ آفیشل بلاگ میں آئی بی ایم لینوو کے پروڈکٹ مینیجر لین جیزف نے بتایا ہے کہ تھنک پیڈ P52 کا استعمال صرف گرافکس یا اینی میشن تک ہی محدود نہیں رہے گا بلکہ اسے انجینئرنگ اور میڈیکل سائنس سے لے کر اسٹاک مارکیٹ تک سے متعلق ایسے تحقیقی کاموں میں بھی استعمال کیا جاسکے گا جہاں موجودہ دور کے لیپ ٹاپ/ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز یا تو بہت سست رفتار ثابت ہوتے ہیں یا پھر بالکل ہی بے کار رہتے ہیں۔
تھنک پیڈ P52 کو اس ماہ یعنی جون 2018 کے اختتام تک فروخت کےلیے پیش کردیا جائے گا جبکہ اس کی تعارفی قیمت 1010 ڈالر (تقریباً سوا لاکھ پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے۔ تاہم 128 جی بی ریم کےلیے صارفین کو کچھ زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
دلچسپی کی بات تو یہ ہے کہ اس میدان میں آئی بی ایم لینووو اکیلا نہیں بلکہ اس کے مقابلے پر ڈیل کمپنی نے ’’پریسیشن 7530‘‘ اور ’’پریسیشن 7730‘‘ لیپ ٹاپ کمپیوٹرز پیش کردیئے ہیں۔ ان دونوں کے ڈسپلے بھی 4K کوالٹی کے حامل ہیں جو 128 جی بی تک ریم سپورٹ کرسکتے ہیں۔ ان کی تعارفی قیمت 1199 ڈالر (تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) سے شروع ہورہی ہے۔ فی الحال یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا آئی بی ایم اُس شہرت اور اعتبار کا پاس رکھ سکے گا جو اس کے ’’لینووو‘‘ برانڈ کے ساتھ وابستہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔