- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
انڈونیشیا میں 27 فٹ طویل اژدھا خاتون کو زندہ نگل گیا
جکارتا: انڈونیشیا میں ایک بہت بڑے اژدھے نے ایک خاتون کو زندہ نگل لیا اور اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
27 فٹ طویل اژدھے کو پکڑ کر جب اس کا پیٹ چاک کیا گیا تو اس کے پیٹ سے خاتون کی لعاب میں لتھڑی ہوئی مکمل لاش برآمد ہوئی جس میں ان کے کپڑے بھی نمایاں تھے۔
54 سالہ خاتون دو بچوں کی ماں تھی اور جس نے براؤن ساڑھی اور سرخ بلاؤز پہنا ہوا تھا اور اس کے کپڑے بھی پہچاننے میں آرہے تھے۔ واتبا نامی خاتون انڈونیشیا کے علاقے جنوب مشرقی سلاویسی کی رہائشی تھیں جو جمعرات کی رات سے غائب تھی اور اگلی صبح اس کے بیٹوں کو ایک جگہ اس کے چپل ملے۔
اس کے بعد جب لوگوں نے اس کی تلاش شروع کی تو قریب ہی ایک اژدہا دیکھا گیا جس کا پیٹ بری طرح پھولا ہوا تھا۔ یہ منظر دیکھ کر لوگ رونے لگے اور فوری طور پر اژدہے کو مار کر اس کا پیٹ چیرا گیا۔ معدے کے اندر خاتون کی لاش موجود تھی اور اس کا سر سانپ کی دم کی جانب تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اژدہے نے پہلے خاتون کا سر نگلا تھا۔
تاہم اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور اژدہے کے اندر خاتون دم توڑ چکی تھی۔ انڈونیشیا کے اس علاقے میں بڑے اژدہے پائے جاتے ہیں جو چھوٹے ممالیوں اور جانوروں کو زندہ نگل لیتے ہیں لیکن کبھی کبھی وہ بچوں اور خواتین کو بھی اپنا نوالہ بناتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔