لاہورایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکارکی فائرنگ، مسافروں میں بھگڈرمچ گئی

ویب ڈیسک  پير 18 جون 2018
گولی ڈومیسٹک روانگی لاؤنج میں چلی، اے ایس ایف فوٹو: فائل 

گولی ڈومیسٹک روانگی لاؤنج میں چلی، اے ایس ایف فوٹو: فائل 

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے روانگی لاؤنچ میں اے ایس ایف اہلکار کی فائرنگ سے مسافروں میں بھگڈر مچ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے روانگی لاؤنج میں اے ایس ایف کے اہلکار فیصل نے فائرنگ کردی جس کے بعد مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا اور بھگڈر مچ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس ایف حکام اور حساس ادارے تحقیقات کے لئے ایئرپورٹ پہنچ گئے اور اہلکار کو حراست میں لے لیا۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق اہلکار فیصل ڈومیسٹک روانگی لاؤنج میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا کہ اور دوران ڈیوٹٰ پستول سے فائر ہوگیا، فائرنگ کی آوازسنتے ہی مسافر اپنا سامان چھوڑ کر بھاگ گئے اور کھلبلی مچ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے میں ملوث اہلکار کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا اور اس کے زیراستعمال پستول بھی ضبط کرلیا گیا ہے جب کہ تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔