- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
سلمان خان کی فلم نے صرف تین دن میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایک اور فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی جب کہ ’ریس تھری‘ نے تین دن میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔
عید کے تہوار کے موقع پر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ نے باکس آفس پردھوم مچادی جس نے صرف 3 دن میں ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا اور یوں یہ فلم سلمان خان کی صرف 3 دنوں میں 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی چوتھی اور مجموعی طور پر 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی سلمان خان کی 13ویں فلم بھی بن گئی ہے اس سے قبل یہ ریکارڈ سلو میاں کی فلم ’بجرنگی بھائی جان ،سلطان اور ٹائیگر زندہ ہے‘ کے پاس تھا۔
Salman versus Salman – first 3 days…#BajrangiBhaijaan ₹ 102.60 cr [Fri-Sun]#Sultan ₹ 105.53 cr [released on Wed; Wed-Fri]#Tubelight ₹ 64.77 cr [Fri-Sun]#TigerZindaHai ₹ 114.93 cr [Fri-Sun]#Race3 ₹ 106.47 cr [Fri-Sun]
India biz.— taran adarsh (@taran_adarsh) June 18, 2018
بھارتی تجزیہ کار ترن ادرش نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ فلم ’ریس تھری‘ نے بھارت میں پہلے روز29 کروڑ 17 لاکھ ، دوسرے روز38 کروڑ 14 لاکھ ، تیسرے روز39 کروڑ 16 لاکھ سے زائد کی کمائی کرکے مجموعی طور پر 106 کروڑ47 لاکھ کا بزنس کیا ہے جس کے بعد فلمی پنڈتوں نے فلم کے سب سے زیادہ بزنس کرنے کی پیش گوئی کردی ہے۔
TOP 5 – 2018
Opening Weekend biz…
1. #Padmavaat ₹ 114 cr [5-day *extended* weekend; select previews on Wed, released on Thu]… Hindi + Tamil + Telugu.
2. #Race3 ₹ 106.47 cr
3. #Baaghi2 ₹ 73.10 cr
4. #Raid ₹ 41.01 cr
5. #PadMan ₹ 40.05 cr
India biz.— taran adarsh (@taran_adarsh) June 18, 2018
ترن آدرش نے رواں سال باکس آفس پر سب سے زیادہ آمدنی والی فلموں کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں فلم ’پدماوت‘ ریلیز کے پہلے ہفتے 114 کروڑکا بزنس کرکے نمبر ون رہی جب کہ سلمان اور جیکولین فرنانڈس کی فلم ’ریس تھری‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے 106 کروڑ47 لاکھ کما کر دوسرا نمبر حاصل کیا ہے جس کے بعد یہ 2018 کی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے۔
https://twitter.com/taran_adarsh/status/1008568251108872192
واضح رہے کہ معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ریس تھری‘ میں جیکولین کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول اور ثاقب سلیم نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جوکہ فلم 15 جون کو ریلیز کی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔