- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
- اعمال حسنہ رمضان الکریم
- قُرب الہی کا حصول
- رمضان الکریم ماہِ نزول قرآن حکیم
- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
انوشکا شرما نے روڈ پر کچرا پھینکنے والے کو سبق سکھادیا
ممبئی: بالی ووڈ کی صفہ اول کی اداکارہ انوشکا شرما نے روڈ پر چلتی گاڑی سے کچرا پھینکنے والے شخص کو سبق سکھا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نامور اداکارہ انوشکا شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انوشکا نے پہلے کار والے کو روکنے کا اشارہ کیا اور کہا کہ آپ روڈ پر کچرا کیوں پھینک رہے ہیں اس بات کا خیال رکھیں اور پلاسٹک وغیرہ روڈ پر پھینکنے کے بجائے کوڑے دان میں پھینکیں۔
انوشکا شرما کے شوہر ویرات کوہلی اس دوران پورے منظر کو کیمرے میں محفوظ کرتے رہے بعد ازاں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب انسٹاگرام پر اس سارے منظر کی ویڈیو شیئر کی جس میں مداحوں کے نام ایک پیغام بھی دیا۔
جاری کردہ ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ اس طرح کے لوگوں کو دیکھیں جو روڈ پر کچرا پھینکتے ہیں اور ان کی ویڈیو بنا کر بلکل صحیح کیا جو لگثری کار میں سفر کرتے ہیں لیکن دماغ کہیں اور ہوتا ہے، کیا اس طرح کے لوگ ہمارا ملک صاف کریں گے اور اگر آپ بھی کوئی غلط کام ہوتا دیکھیں تو اس کے ساتھ ویسا ہی کریں جیسا انوشکا نے کیا ہے تاکہ لوگوں میں آگاہی پھیل سکے۔
انوشکا شرما کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پر کچرا پھینکنے والے شخص ارحان سنگھ بھی خاموش نہ رہا اور اُس نے انوشکا شرما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے دوران ڈرائیونگ پلاسٹک کی بہت معمولی مقدار باہر پھینکی لیکن قریبی گزرنے والی کار کا شیشہ نیچے ہوا جس میں انوشکا شرما کسی عام جنونی شخص کی طرح برا بھلا کہہ رہی تھیں۔
ارحان سنگھ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی غفلت کی بار بار معذرت کی لیکن انوشکا شرما آپ کے لہجے میں اگر معمولی نرمی اور تمیز آجائے گی تو آپ چھوٹی اسٹار نہیں ہوجائیں گی، میری لگژری گاڑی سے پھینکا جانے والا کوڑا آپ کی زبان سے نکلنے والے کچرے کے مقابلے میں بہت ہی معمولی تھا۔ کچرا ذہن کے ویرات کوہلی نے اس واقعے کی جو ویڈیو بناکر آن لائن پوسٹ کی ہے نہ جانے وہ اس سے کیا حاصل کرنا چاہتے تھے۔ میرے نزدیک یہ عمل ہی کوڑا کرکٹ کے برابر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔