حکومت ایمنسٹی اسکیم کو کامیاب بنانا چاہتی ہے شمشاد اختر

خواہش ہے مقررہ ڈیڈ لائن تک لوگ اسکیم سے مکمل استفادہ کریں، اجلاس سے خطاب


Business Reporter June 19, 2018
وزارت خزانہ ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کا آج تمام اسٹیک ہولڈرز کا کل اجلاس ہو گا، وزیر خزانہ۔ فوٹو: فائل

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ نگراں حکومت ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے کی غرض سے ایمنسٹی اسکیم کوکامیاب بنانے کی پالیسی پرگامزن ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے دورے کے موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ نگراں حکومت ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے کی غرض سے ایمنسٹی اسکیم کوکامیاب بنانے کی پالیسی پرگامزن ہے جس کے لیے خواہش ہے کہ مقررہ ڈیڈ لائن تک لوگ مکمل طورپر اس اسکیم سے استفادہ کریں۔

نگراں وزیر خزانہ کی اسٹاک مارکیٹ میں اصلاحات اور نئے پروڈکٹس سے متعلق حکومتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے متعلقہ مسائل کوحل کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے اوراس سلسلے میں اسٹیٹ بینک علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشنز بھی جاری کرے گا۔

شمشاد اختر نے بتایا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے متعلق منگل کواسلام آباد میں وفاقی وزارت خزانہ ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک پر مشتمل اجلاس طلب کیاگیا ہے جبکہ بدھ کو تمام اسٹیک ہولڈرزنجی شعبوں کے نمائندوں پرمشتمل اجلاس بلایا جا رہا ہے۔

نگراں وزیرخزانہ کو پی ایس ایکس بورڈ کے ساتھ دوگھنٹے پرمشتمل اس اجلاس میں پی ایس ایکس انتظامیہ کی جانب کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر پی ایس ایکس بورڈ چیئرمین حسین لوائی کے علاوہ عقیل کریم ڈھیڈی،عارف حبیب، احمد چنائے، اشرف باوانی، امجد پرویز، شہزاد چامڈیا، معین فدا اور دیگر بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں