- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
ماہرہ کی فلم نے عید پرریلیزہونے والی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑدیا
کراچی: عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان اورشہریار منور کی فلم ’سات دن محبت ان‘ باقی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کمائی میں سب سے آگے نکل گئی۔
عید الفطر پر مقامی سینماؤں میں 4 پاکستانی فلموں کا میلہ سجا، جس میں ماہرہ خان اورشہریارمنورکی’سات دن محبت ان‘، جاوید شیخ، دانش تیمور کی ’وجود‘، معمر رانا، سونیا حسین کی ’آزادی‘ اور میکال ذوالفقار، علی کاظمی کی ’نا بینڈ ناباراتی‘ شامل تھیں تاہم شائقین کوجس فلم کا بے صبری سے انتظار تھا وہ ماہرہ خان کی فلم ’سات دن محبت ان‘ تھی۔
ریلیزسے قبل فلم کی بھرپوراندازمیں تشہیرکی گئی تھی جب کہ فلم میں ماہرہ خان پہلی بارسنجیدہ کردارسے ہٹ کرمزاحیہ کردارادا کررہی تھیں یہی وجہ تھی ماہرہ خان کے مداح اس فلم کو دیکھنے کے لیے بے چین تھے۔
عید کے دونوں دن ماہرہ خان کی فلم دیکھنے کے لیے شائقین نے بھرپوراندازمیں سینماؤں کارخ کیا جب کہ تھیٹرسے نکلنے کے بعد لوگ فلم کی تعریف کرتے نظر آئے۔ عید کے پہلے روزفلم نے 1 کروڑ 5 لاکھ کا بزنس کیا جب کہ دوسرے روز فلم پہلے روز کے مقابلے میں زیادہ بزنس کرنے میں کامیاب رہی اور2 کروڑ کی کمائی کرڈالی۔ اس طرح ریلیز کے دودنوں میں فلم مجموعی طورپر3 کروڑ5 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔
Exclusive.. #7DinMohabbatIn Eid Day Two Business Pakistan :: Solid Growth @TheMahiraKhan @ItsSheheryar https://t.co/3wvFdBmewU
— Boxofficedetail (@boxofficedetail) June 18, 2018
دوسری جانب اداکار معمر رانا اور سونیا حسین کی فلم ’آزادی‘ کوبھی لوگوں نے خوب پسند کیا ریلیز کے پہلے روز ’آزادی‘اور’سات دن محبت ان’کا بزنس ایک جیسا رہا فلم ’آزادی‘ نے پہلے روز 1 کروڑ5 لاکھ کا بز نس کیا لیکن دوسرے روزفلم کمائی کے مقابلے میں ’سات دن محبت ان‘ سے تھوڑی پیچھے ہی رہی۔ ریلیز کے دوسرے روز فلم نے 1کروڑ 45لاکھ روپے کمائے اس طرح مجموعی طور پر فلم دو دنوں کے اندر 2 کروڑ5 لاکھ کا بزنس کرسکی۔
پاکستان کے لیجنڈ اداکارجاوید شیخ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’وجود‘میں اداکار دانش تیمور، سائدہ امتیاز اور بھارتی اداکارہ آدیتی سنگھ نے مرکزی کردار اداکیاتھا، تاہم فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلم نے عید کے پہلے روز صرف50 لاکھ کا بزنس کیا جب کہ دوسرے روز70 لاکھ کا بزنس کرسکی اس طرح مجموعی طور پر فلم 1 کروڑ 2 لاکھ روپے ہی کماسکی۔
عید الفطر کے موقع پرپاکستانی فلموں کے مقابلے میں بھارتی فلموں پر تو پابندی عائد تھی تاہم ہالی ووڈ فلم’جراسک ورلڈ‘نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ حیرت انگیز طورپرعید کے پہلےروز ’جراسک ورلڈ‘ماہرہ خان کی فلم’سات دن محبت ان‘ سے پیچھے رہی اور صرف 1 کروڑ4 لاکھ کابزنس کرسکی تاہم دوسرے روز فلم اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی اور2کروڑ5لاکھ کمالیے اس طرح فلم کا بزنس مجموعی طورپر 3 کروڑ45 لاکھ رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔