پنجاب کے 36 اضلاع میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی ویڈیو کوریج کے لیے فنڈز جاری

36 اضلاع میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں اور ویڈیو کوریج کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں


ویب ڈیسک April 29, 2013
36 اضلاع میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں اور ویڈیو کوریج کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں فوٹو: فائل

پنجاب کے 36 اضلاع میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی ویڈیو کوریج کے لیے فنڈز جاری کردیئےگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری خزانہ پنجاب نے 36 اضلاع میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور سیٹلائٹ ویڈیو کوریج کے لیے4 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کےلئے پولنگ اسٹیشنز پر جنریٹرز کا انتظام بھی کیا جارہا ہے تاکہ بجلی کے تعطل کے باوجود انہیں فعال رکھا جاسکے۔

صوبائی وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر عملہ اور بیلٹ پیپرز پہنچانے کے لیے پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور فوج کی مدد بھی لی جائے گی۔