رنبیر کپور کا جلد شادی کرنے کا عندیہ

ویب ڈیسک  منگل 19 جون 2018
چاہتا ہوں کہ میرے بھی بچے ہوں اور اپنی پوری فیملی ہو،رنبیر کپور،رنبیر کپور۔فوٹو: فائل

چاہتا ہوں کہ میرے بھی بچے ہوں اور اپنی پوری فیملی ہو،رنبیر کپور،رنبیر کپور۔فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے جلد ہی شادی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ 

بالی ووڈ میں فنکاروں کی افیئرز اور شادی کی خبریں روزانہ کی بنیاد پر زیرگردش رہتی ہیں اور انوشکا اور سونم کپور جیسی نامور اداکاراؤں کی شادی کئی مہینوں تک خبروں کی زینت بنی رہتی ہے، آج کل انڈسٹری میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی کیمسٹری کا چرچا ہے  اور دونوں کے درمیان بڑھتی قربتیں اور عالیہ بھٹ کا رنبیر کی فیملی کے ساتھ رہنا بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور دونوں ہی شادی سے متعلق مثبت انداز میں جواب دے چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنی شادی سے متعلق اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ’جب میں  نوجوان تھا تو اس بات پر یقین رکھتا تھا کہ میں 27 سال کی عمر میں شادی کروں گا تاکہ 29 یا 30 سال کی عمر تک میرے دو بچے ہوں لیکن زندگی ویسی نہیں گزری جیسی میں نے منصوبہ بندی کررکھی تھی اور اب ایسا سب کچھ باہمی سوچ سے ہی ممکن ہو سکتا ہے لیکن زندگی میں جو کچھ ہوتا ہے وہ سب کچھ  قدرتی طور پر ہوتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رنبیر کپور جیل سے رہا ہوگئے

شادی سے متعلق رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ اب میں شادی شدہ زندگی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور یہی چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ ہو، بچے ہوں اور میری اپنی پوری فیملی ہو اور اُمید ہے میں جلد ہی ایسا کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

واضح رہے رنبیر کپور ان دنوں عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ان کی فلم ’سنجو‘ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔