- پاکستان کو آئی ایم ایف کا آئندہ پروگرام ملنے کے امکانات روشن
- لاہور؛ خرچہ مانگنے پر شوہر کے مبینہ چھریوں کے وار سے تین بچوں کی ماں زخمی
- لاہور؛ باغبانپورہ میں پولیس مقابلہ؛ اہلکار شہید، 2 ڈاکو ہلاک
- پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی 20؛ پاکستان کی تباہ کن بولنگ، نیوزی لینڈ 90 رنز پر ڈھیر
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
شاہ رخ خان کی فلم’زیرو‘کاٹیزر دیکھ کر ماہرہ خان کا حیران کن ردعمل
ممبئی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’زیرو‘کا ٹیزر دیکھ کر حیران رہ گئیں اورمداحوں سے ٹیزر کے حوالے سےاپنے خیالات کا اظہار کیا۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘کا انتظار ان کے مداح بے چینی سے کررہے ہیں، فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار ایک بونے کاکردار اداکررہے ہیں، اس کردار کو نبھانے کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والوں کے ساتھ فلمی دنیا سے وابستہ افراد کو بھی فلم کا بےچینی سے انتظار ہے جن میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں عید الفطر سے قبل فلم’زیرو‘کا دوسرا ٹیزر ریلیز کیاگیا تھا جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ سلومیاں بھی بھوجپوری گانے پر رقص کرتے نظر آئے۔ شاہ رخ خان نے ٹیزر کو مداحوں کے لیے عید کا تحفہ قراردیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ اورسلمان خان کی مداحوں کو عید سے قبل عیدمبارک
فلم کے ٹیزر کو شاہ رخ خان کے مداحوں سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے بھی بے انتہا پسند کیا جب کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی فلم کے ٹیزر پر اپناردعمل ظاہر کیا۔ گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک مداح نے ماہرہ خان سے فلم کے ٹیزر سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا ’کیا آپ نے ’زیرو‘کا ٹیزر دیکھا ہے، کیا آپ کو ٹیزر پسند آیا؟ ‘جس پر ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ’جی ہاں! اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے شاہ رخ خان اورٹیزر کی تعریف کرتے ہوئے کہا شاہ رخ خان بہترین ہیں۔‘‘
Yes. He’s the best! https://t.co/q27RlyhyJZ
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) June 19, 2018
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 میں فلم’رئیس‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کیاتھا تاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگنے کے بعد ماہرہ کسی دوسرے پراجیکٹ میں نظر نہیں آئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔