- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹا دیا گیا
لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی ہدایت پر شہباز شریف حکومت کے آخری دنوں میں تعینات ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد اور 10 لاء افسران کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم وہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔ عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹانے کے بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل کو ایڈووکیٹ جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
نگراں حکومت نے سابقہ حکومت کے آخری دنوں میں تعینات 10 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو بھی عہدے سے ہٹادیا ہے۔ فارغ ہونے والوں میں بیرسٹر اسجد سعید، عامر ثنااللہ، محمد طارق محمود، احمد حسن رانا، محمد طارق ندیم، بیرسٹر بشری صادق، آصف بھٹی، چودھری محمد جواد یعقوب، خالد مسعود غنی، بیرسٹر امیرعباس علی شامل ہیں۔ نگراں وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عاصمہ حامد پنجاب کی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل تعینات
ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو ہٹانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آخری ایام میں نوازنے کے لئے عاصمہ حامد کی تقرری کی تھی ، انہیں ہٹانے کا فیصلہ درست قدم ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو بھی جلد ازجلد تبدیل کیا جائے۔
عاصمہ حامد کو سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے حکومت ختم ہونے سے 2 دن قبل ایڈووکیٹ جنرل تعینات کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف اور نگراں کابینہ نے عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور نگراں وزیراعلی پنجاب کو خط لکھ کر عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔