کراچی میں 20 سالہ لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے دو ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 21 جون 2018
ملزمان نے گلشن حدید میں لڑکی کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے فوٹو:فائل

ملزمان نے گلشن حدید میں لڑکی کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے فوٹو:فائل

 کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں 20 سالہ لڑکی کو اغوا کرکت زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں اسٹیل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عابد قائم خانی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ناصر صافی اور محمد رحمان شامل ہیں جبکہ ایک ملزم مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ملزمان نے گزشتہ روز گلشن حدید فیز ون پہاڑی والے پارک کے قریب سے 20 سالہ لڑکی کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔

ایس پی انویسٹی گیشن ملیر نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والد قدیر احمد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ ایک نامعلوم ملزم سمیت 3 ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا جب کہ واردات میں استعمال کی جانے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔