ڈنمارک کے فٹبالرز نے ساتھی کو پرائیوٹ جہاز پر واپس بھیج دیا

ساتھی کھلاڑی جوناس کنوڈسن کو وطن واپس بھیجا تاکہ وہ اپنے نومولود بچے کو دیکھ سکیں۔


Sports Desk June 22, 2018
ساتھی کھلاڑی جوناس کنوڈسن کو وطن واپس بھیجا تاکہ وہ اپنے نومولود بچے کو دیکھ سکیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ڈنمارک کے فٹبالرز نے پرائیویٹ جیٹ کرائے پر لے کر ساتھی کھلاڑی جوناس کنوڈسن کو وطن واپس بھیجا تاکہ وہ اپنے نومولود بچے کو دیکھ سکیں۔

ڈنمارک کے ورلڈ کپ اسکواڈ نے مشترکہ طور پر پرائیویٹ جیٹ کرائے پر لے کر ساتھی کھلاڑی جوناس کنوڈسن کو وطن واپس بھیجا تاکہ وہ اپنے نومولود بچے کو دیکھ سکیں۔ جوناس پیرو پر ٹیم کی 1-0 سے فتح کے اگلے روز نجی طیارے پر وطن واپس گئے جہاں پر بچے سے ملنے کے بعد 24 گھنٹوں میں لوٹ آئے۔

واضح رہے کہ جوناس کنوڈسن کے اس سفر پر آنے والے اخراجات ساتھی کھلاڑیوں نے مشترکہ طور پر ادا کرکے بھائی چارے کا ثبوت دیا۔