راولپنڈی:
روات کے علاقے میں 14 سالہ خانہ بدوش لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے لیا، جبکہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کروا لیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو حراست میں لے لیا۔ مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے ان کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس مکمل کرایا گیا ہے، جبکہ زیر حراست ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ایس پی صدر انعم شیر نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے یا ان کے ساتھ زیادتی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔