3 سوئس شہری 1240 میل کا سفر ٹریکٹر پر طے کرکے روس پہنچ گئے

عمررسیدہ تین شائقین پر مشتمل اس گروپ کو سفر کی تکمیل میں 12 روز لگے۔


Sports Desk June 23, 2018
عمررسیدہ تین شائقین پر مشتمل اس گروپ کو سفر کی تکمیل میں 12 روز لگے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سوئٹزرلینڈ کے شہری ٹریکٹر پر 1240 میل کا طویل سفر طے کرکے روسی شہر کلیننگ گارڈ پہنچ گئے۔

سوئٹزرلینڈ کے شائقین فٹبال ٹریکٹر پر 1240 میل کا طویل سفر طے کرکے سربیا کیخلاف اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے روسی شہر کلیننگ گارڈ پہنچ گئے۔ عمررسیدہ تین شائقین پر مشتمل اس گروپ کو سفر کی تکمیل میں 12 روز لگے۔

واضح رہے کہ 1964 کے برانڈ ٹریکٹر کو ریڈ کلر کیاگیا ہے، اس کے مالک اسٹوڈرکا اپنا ٹریکٹر میوزیم بھی ہے، اس تاریخی سفر میں ان کے دیگر 2دوست ویرنر اور جوزف نے بھی ساتھ دیا۔

مقبول خبریں