- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
- انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے
- دوسرا ٹی20؛ کیا عامر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے؟
- کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب
- کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے شہری جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
- کراچی میں 180 سال پرانی عمارت کا زینہ زمین بوس، پھنسے رہائشیوں کو بچالیا گیا
- پاک آئرلینڈ سیریز؛ دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا! ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع
- اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے
نامکمل اورٹمپرنگ شدہ کاغذات جمع کرانے پرشاہد خاقان عباسی کو نوٹس
اسلام آباد: این اے 57 مری سے شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اورٹمپرنگ شدہ کاغذات منظورکرنے پرریٹرننگ افسر کے اختیارات واپس لے لئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق جسٹس عبادالرحمن لودھی نے این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اورٹمپرنگ شدہ کاغذات منظورکرنے پرریٹرننگ افسرکے اختیارات واپس لے لئے جب کہ سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جون کو طلب کرلیا۔
جسٹس عبادالرحمن لودھی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 25 جون خود یا بذریعہ وکیل پیش ہوں ، اگرنامکمل اورٹمپرنگ کاغذات منظورہوں تو شفاف انتخاب کیسے ہوسکتے ہیں، ریٹرننگ افسر بتائیں آ پ کیسے شفاف انتخابا ت کرائیں گے، بادی النظرکاغذات کی منظوری غیر قانونی ہے۔
دوسری جانب این اے 67 جہلم پربھی تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کو بھی 25 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔ فواد چوہدر ی کی انتخابی عذرداری کی درخواست خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی جب کہ چیلنج ہونے والے کاغذات کو سوموٹو میں تبدیل کردیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔