کالعدم تحریک طالبان نے مفتی نور ولی محسود کو نیا امیر مقرر کر دیا

خبر ایجنسی  اتوار 24 جون 2018
ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کابل: ٹی ٹی پی کی شوریٰ نے مفتی نور ولی محسود کو نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔

محمد خراسانی نے اپنے بیان میں دو سابق سربراہان کی ڈرون حملوں میں ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ فخر کی بات ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے قائدین میدان میں شہید ہو رہے ہیں’۔انھوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی شوریٰ نے مفتی نور ولی محسود کو ان کی جگہ نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک ہفتے قبل امریکی ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے نئے سربراہ کا اعلان کردیا۔ خبرایجنسی کے مطابق ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔