شاہد خاقان عباسی نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ چیلنج کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 28 جون 2018
ایپلیٹ ٹربیونل نے  شاہد خاقان عباسی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔ فوٹو: فائل

ایپلیٹ ٹربیونل نے شاہد خاقان عباسی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی نااہلی سے متعلق ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اپنی تاحیات نااہلی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایپلیٹ ٹریبونل کو تاحیات نااہل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے لہذا ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہد خاقان عباسی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار

دوسری جانب این اے 53 سے بھی شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ چیئرمین ہمدردان وطن پاکستان میاں غلام رسول کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی این اے 57 سے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیئے گئے، جو شخص آئین کے تحت نااہل ہوچکا وہ یہاں سے الیکشن کیسے لڑ سکتا ہے، اس لیے  این اے  53 میں بھی شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن ایپلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔