- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
تحریک انصاف کی خاتون امیدوار کا اعظم سواتی پر دھمکیوں کا الزام
مانسہرہ: مانسہرہ کی نشست سے تحریک انصاف کی امیدوار عنبرین سواتی نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی ٹکٹ سے دستبردار ہونے کے لیے دھمکیاں دے رہے ہیں۔
جیسے جیسے الیکشن کی تاریخ نزدیک آتی جارہی ہے سیاسی جماعتوں میں ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ تحریک انصاف میں بھی ٹکٹوں کی بندر بانٹ پر کارکنان نے بنی گالہ پر عمران خان کے گھر پر دھرنا بھی دیا تھا۔ اسی سلسلے کے تازہ واقعے میں مانسہرہ کی قومی اسمبلی کی نشست 13 کے لیے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کے درمیان معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔
این اے 13 کی ٹکٹ ہولڈر عنبرین سواتی کا دعوی ہے کہ چیئرمین عمران خان نے انہیں اس حلقے سے ٹکٹ جاری کیا ہے تاہم سینیئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی ٹکٹ کی واپسی کے لیے نہ صرف یہ کہ دباؤ ڈال رہے ہیں بلکہ ٹکٹ واپس نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ عنبرین سواتی کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کی دھمکی والی آڈیو کال بطور ثبوت موجود ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی نے اپنی دھمکی آمیزکال میں عنبرین سواتی سے کہا کہ ’ٹکٹ پر آپ کا کوئی حق نہیں ہے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں، خیال کرنا عمران خان کے بغیر بھی میراسیاسی قد موجود ہے‘۔ دوسری جانب عنبرین سواتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔
عنبرین سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹکٹ واپس نہ کرنے پر سینیٹر اعظم سواتی نے پارٹی میں اثرورسوخ استعمال کر کے میرا ٹکٹ ہی منسوخ کرادیا ہے اور وہاں ایک آزاد امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں جس کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔