کراچی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن 30 سے زائد افراد گرفتار

جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوئر میں آپریشن کیا اورگھر گھر تلاشی لی


ویب ڈیسک May 02, 2013
رینجرز نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کے دوران 10سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا فوٹو: فائل

CHRISTCHURCH: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرزنے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا.

کراچی میں قیام امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں ، جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوئر میں آپریشن کیا۔ اس دوران علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی ، کارروائی میں 500 رینجرز اہلکاروں نے حصہ لیا، کئی گھنٹہ تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔

دوسری جانب جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں پولیس بھی متحرک نظرآرہی ہے، پولیس کی بھاری نفری نے لیاری کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی ، اس دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا اس کے علاوہ پولیس نے رات گئے سہراب گوٹھ میں بھی کارروائی کے دوران 3 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔