فیصل آباد میں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

ویب ڈیسک  منگل 3 جولائی 2018
 مظاہرین نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کردیا: فوٹو: فائل)

مظاہرین نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کردیا: فوٹو: فائل)

فیصل آباد: مظفرکالونی میں سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصل آباد کی مظفرکالونی میں 7 سالہ بچی کی لاش ملی تھی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی سے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی گئی۔ مظاہرین نے روڈ بلاک کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جب کہ دکانیں بند کروانا شروع کردیں۔

ڈنڈا بردارمظاہرین نے راستے میں آنے والے بینراور پینا فلیکس پھاڑ ڈالے اورگاڑیوں کی توڑ پھوڑکرتے ہوئے چیف جسٹس سے بھی نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا والد اشرف بیرون ملک گیا ہوا ہے، بچی کے اغواء اورقتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔