عراق 4 بم دھماکے جھڑپیں 10 اہلکاروں سمیت 19 ہلاک 41 زخمی

پرتشدد واقعات موصل، بائی جی ، تاجی اور الآمل میں ہوئے، راشدیہ میں مسجد کے باہر کار بم دھماکا کیا گیا


Online/AFP May 04, 2013
پرتشدد واقعات موصل، بائی جی ، تاجی اور الآمل میں ہوئے، راشدیہ میں مسجد کے باہر کار بم دھماکا کیا گیا ، ا لآمل میں مقناطیسی بم کا استعمال فوٹو: اے ایف پی/ فائل

عراق میں 4 بم دھماکوں اور جھڑپ کے دوران 10پولیس اہلکاروں سمیت19افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے جن میں 11 اہلکار بھی شامل ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی شہر موصل میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپ کے دوران 9 پولیس اہلکار ہلاک اور7 زخمی ہوگئے، جھڑپ میں 4 مسلح افراد بھی مارے گئے، دریں اثناء دارالحکومت بغداد کے شمالی شہر راشدیہ میں ایک سنی مسجد کے باہر ہونے والے کار بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔



بائی جی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ میں ایک پولیس کیپٹن ہلاک ہوگیا، بغداد کے جنوبی قصبے الآمل میں کار سے لگے مقناطیسی بم سے ایک پولیس کیپٹن زخمی ہوگیا جبکہ تاجی میں ایک اور سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں مزید 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تشدد کے مسلسل واقعات کے بعد شہریوں میں شدید خوف و راس اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا۔ مختلف علاقوں میں سیکیورٹی حکام نے تلاشی اور نگرانی کا کام مزید سخت کردیا۔

مقبول خبریں