رنبیر کپور لندن سے واپسی پر ممبئی ایئر پورٹ پر گرفتار

کسٹم حکام تین گھنٹے تک اداکار سے پوچھ گچھ کرتے رہے، 50,000 جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا


Net News May 05, 2013
کسٹم حکام تین گھنٹے تک اداکار سے پوچھ گچھ کرتے رہے، 50,000 جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کو کسٹم ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر تین گھنٹے تک ممبئی ایئرپورٹ پر زیرحراست رکھا گیا اور انھیں 50,000 جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

بتایا گیا ہے کہ کسٹم ڈیوٹی کی زد میں آنیوالی متعدد اشیاء کے ساتھ ہفتہ کی صبح لندن سے واپسی پر کسٹم حکام نے اداکار کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ان سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جاتی رہی۔ممبئی ایئر پورٹ پر ان سے غیرقانونی طور پر لائی گئی ایسی اشیاء برآمد کرلیں۔



لندن سے رنبیر برٹش ایئرویز کے ذریعے وطن لوٹے تھے ۔ممبئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر حکام نے ان کی تلاشی لینے کے ساتھ ہی انھیں حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں انھیں جرمانہ کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

مقبول خبریں