والد بہن یا کزن سے اداکاری کے ٹپس نہیں لیے عالیہ بھٹ

میں نے اب تک جو کچھ سیکھا ہے وہ کرن جوہر سے ہی سیکھا ہے، عالیہ بھٹ


Net News May 05, 2013
میں نے اب تک جو کچھ سیکھا ہے وہ کرن جوہر سے ہی سیکھا ہے، عالیہ بھٹ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ فنکار گھرانے میں پیدا ہوئی ہوں مگر والد مہیش ،بہن پوجا اور کزن عمران ہاشمی سے اداکاری کے حوالے سے کچھ نہیں سیکھا۔

انھوں نے کہا کہ مجھے اداکاری کے شعبے میں لانے اور حوصلہ افزائی کرنے والے کرن جوہر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اب تک جو کچھ سیکھا ہے وہ کرن جوہر سے ہی سیکھا ہے ویسے گھرانے میں جو لوگ اتنے اچھے فنکار ہیں ان کی تربیت بھی اثر دکھاتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اب تک والد بہن یا کزن سے کبھی اداکاری کے ٹپس نہیں لیے۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ان سے ایسے کوئی ٹپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں اپنی الگ شناخت چاہتی ہوں، جس کے لیے جدوجہد کررہی ہوں۔

مقبول خبریں