راج کمارہیرانی ’’سنجو‘‘ کی کامیابی پر خوشی سے نہال

ویب ڈیسک  پير 9 جولائی 2018
ایک ہدایتکار فلم بنا کر اور محنت کرکے یہ ہی توقع کرسکتا ہے کہ فلم بہت پسند کی جائے گی، راج کمار ہیرانی: فوٹو: فائل

ایک ہدایتکار فلم بنا کر اور محنت کرکے یہ ہی توقع کرسکتا ہے کہ فلم بہت پسند کی جائے گی، راج کمار ہیرانی: فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکار راج کمار ہیرانی اپنی فلم ’سنجو‘ کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں اور مداحوں کو شکریہ کرتے نہیں تھک رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمارہیرانی کی ہدایت میں سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم ’سنجو‘ نے ریلیز کے پہلے روز سے کھڑکی توڑ بزنس دیا اور فلم ریلیز کے ایک ہفتے بعد بھی اچھا بزنس دینے میں کامیاب جاری ہے۔ فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار رنبیر کپورکی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ان کے لیے اس فلم ان کی کرئیرکی بہترین فلم بھی قرار دیا گیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ’سنجو‘ کی ٹریننگ کی ویڈیو وائرل 

مداحوں کے ساتھ فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اپنی فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مداحوں کی جانب سے فلم کو بے حد پسند کرنے پر بہت خوش ہیں، ہم سب بہت زیادہ نروس تھے، جیسا کہ ہم کوئی امتحان دینے جارہے ہوں لیکن مداحوں کی جانب سے رد عمل نے بہت خوش کیا۔ ایک ہدایتکار فلم بنا کر اور محنت کرکے یہ ہی توقع کرسکتا ہے کہ فلم بہت پسند کی جائے گی اور فلم سنجو کو واقعی بہت زیادہ پسند کیا گیا جس کی بہت خوشی ہے۔

واضح رہے فلم ’سنجو‘ نے 10 دن میں 250 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے جب کہ یہ 2 سو کروڑ کلب میں شامل ہونے والی رنبیر کپور کی واحد فلم بھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔