منی لانڈرنگ اسکینڈل؛ آصف زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے طلب

ویب ڈیسک  منگل 10 جولائی 2018
 سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا گیا، ایف آئی اے حکام۔ فوٹو : فائل

سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا گیا، ایف آئی اے حکام۔ فوٹو : فائل

 کراچی: منی لانڈرنگ اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 35 ارب روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹس جاری کردیے، ایف آئی اے حکام کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور کو بدھ 11 جولائی کو طلب کیا گیا ہے اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں شامل

منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی پہلے ہی ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں،عدالت نے  انہیں 11 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حسین لوائی جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کو جمعرات کو سپریم کورٹ اسلام آباد طلب کررکھا ہے جب کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم پر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔