خوشاب میں خاتون نے شوہر اور 4 بچوں کو قتل کردیا

ملزمہ نے شوہر اور بچوں کے قتل کے بعد ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں، پولیس


ویب ڈیسک July 11, 2018
گلناز کا اکثر اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا، پولیس ذرائع فوٹو:فائل

جوہرآباد میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور 4 بچوں کو کلہاڑیوں کےوار کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خوشاب کے نواحی قصبے جوہر آباد میں تھانہ سٹی کی حدود میں 34 سالہ گلناز نامی خاتون نے اپنے شوہر اور 4 بچوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا اکثر اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔ گلناز نے رات گئے شوہر اور بچوں کو قتل کیا، ملزمہ نے پانچوں قتل کلہاڑیوں کے وارسے کیے اور قتل کے بعد لاشوں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔ پولیس نے مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم ملزمہ گلناز کو حراست میں لے کر کارروائی کاآغاز کردیا گیاہے۔