نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف درخواست دائر

ویب ڈیسک  بدھ 11 جولائی 2018
نیب کا قانون اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے، درخواست میں موقف فوٹو: فائل

نیب کا قانون اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے، درخواست میں موقف فوٹو: فائل

 لاہور: ہائی کورٹ میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف درخواست لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کا قانون 18ویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے، اس کے باوجود ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم (مردہ) ہو چکا ہے، اس لئے نیب کے آرڈر کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 ، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔